پیرمحل کی خبریں 15/8/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ پروگروام آئی ایس پی کے تحت پانچ روزہ بیماریوں سے بچائوکا سول ہسپتال پیرمحل میں کیمپ شروع حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ، ڈاکٹر ابوذر بخاری ، ڈاکٹر ہارون مجید کیمپ کا افتتاح کیا تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ پروگرام اینٹی گریٹنگ سکریننگ (ISP)پروگرام کے تحت سول ہسپتال پیرمحل میں پانچ روزہ موذی امراض جن میں ملیریا، ٹی بی ہیپاٹائٹس بی سی حاملہ خواتین کا مکمل ٹسٹ ، پی سی آر ٹسٹ فری اور ادویات کی فراہمی اور موقع پر ویکسئین لگائی جارہی ہے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ، ڈاکٹر ابوذر بخاری ، ڈاکٹر ہارون مجید کیمپ کا افتتاح کرکے تمام شعبہ جات کے کائونٹر کو چیک کیا اور مریضوں کو چیک کرنے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھنے اور جلد سے جلد سروس مہیا کرنے اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا پہلے روز 200مریضوں کاٹسٹ کیا گیا اور موقع پر مریضوں کو ویکسئین لگائی گئی ڈاکٹر ابوذر بخاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل اور ڈاکٹر ہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر زمان اختر میڈیکل آفیسر نے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کو کیمپ کے مختلف امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور سول ہسپتال پیرمحل میں ٹی بی ڈاٹس پروگرام اور ڈینٹل یونٹ اور آئوٹ ڈور مریضوں کو فراہم کرنے والی سہولیات کا معائنہ کروایا اے سی پیرمحل نے لیڈی میڈیکل آفیسر سمیت ہسپتال کے ڈاکٹرز کی طرف سے 200مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کرکے ادویات کی فراہمی کا ریکارڈ چیک کروایا اے سی پیرمحل نے مریضوں کے رش کے باعث لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ایک اور ڈاکٹر کی فوری فراہمی کی ہدایات جاری کی ڈاکٹر ابوذر بخاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل اور ڈاکٹر ہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسرنے شہریوں کے اپیل کی کہ پانچ روزہ کیمپ میں اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا فی الفور ٹسٹ کروائیں کیونکہ زیرزمین پانی کے ناقابل استعما ل ہونے کے باعث ہیپاٹائٹس کے کیے گئے 23ٹسٹ میں 17افراد میں ہیپاٹائٹس کا مثبت رزلٹ موجود پایاگیا اس موقع پر چوہدری امان اللہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن ، منشاد حسین انچارج ٹی بی ڈاٹس پروگرام بھی موجودتھے

پیرمحل ( نامہ نگار )زندہ قومیں ہی اپنے آزاد ی کے جشن منایاکرتی ہے 14اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے جب تک پاکستان کے وفادار شہریوں کی حیثیت سے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے ہمیں کسی چیز سے خوف زدہ ہونے کی چنداں ضرورت نہ ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری اسدالرحمن ایم این اے سابق وزیر مملکت ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر جشن آزادی یوم پاکستان کے سلسلہ میں اقبال پارک پیرمحل میں کراٹے ننجا گرینڈشو کے سلسلہ میں مرکزی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا پاکستان ہمارے اسلاف کی بے بہا قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا جس کی بدولت آج ہم ہندو بنیا کی غلامی سے نجات پانے کے ساتھ ساتھ اسلامی طرز معاشرت کے مطابق زندگی گذارنے کے لئے آزا دہے چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے خطاب کرتے ہوئے کہاقائد اعظم محمد علی جناح کے افکار سے روگردانی کرکے ہم منتشر ہوکر رہ گئے قوم کی بجائے ایک بھیڑچال کی شکل اختیار کرلی قومی سوچ کے فقدان کے باعث ہم نسل نو کے لیے اچھی روایات پیدا نہ کرسکے جس پر چل کر نسل نو اس ملک کو کامیابی کامرانی کی منزل پر رواں دواں کرسکے قیام پاکستان ایثار جدوجہد قربانی کی داستان ہے اسلاف کی قربانیوں کو ہم نے اپنی کوتاہیوں سے گنوادیاقوم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 1947 ء میں وطن عزیز پاکستان حاصل کیا آج وطن کو قوم کی ضرورت ہے انہوں نے کہا 1947 ء میں مسلمان قوم نے کسمپرسی کی حالت میں نامساعدحالات میں ایک ریاست حاصل کرلی جس کی بنیاد کلمہ توحید پر رکھی گئی آج 70سال گذرنے کے بعد ہم اس نعرہ کو عملی طورپر بھول گئے آزادی کا مطلب بھول گئے اپنے اسلاف کی دی گئی قربانیوں کو بھول گئے جس سے آج ہم ایک آزاد قوم ہوتے ہوئے بھی غلامی کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہے ہمیں حکمرانوں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا احتساب کرنا ہے کہ ایک فرد ہوتے ہوئے ہم نے ملک کی تعمیر میں کتنا کردار ادا کیاحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کہا آزادی کا مطلب اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ملک پاکستان کی حفاظت کے تن من دھن وار کرنا دشمن کی طرف سے کسی بھی میلی آنکھ کو اپنی عقابی نظروں سے ناکام بنا ناہے جس کے لیے قوم کا بچہ بچہ ہر لمحہ ہروقت تیار ہے تقریب میں بیسٹ آف ننجا کراٹے سنٹر کے کھلاڑیوں نے ڈیمانسٹریشن پیش کی جس میں پاکستان آرمی پنجاب پولیس کے جوانوں اور بیسٹ آف ننجا کراٹے کے کھلاڑیوںنے کمانڈومظاہر ہ کیا اس موقع پر پروقار تقریب میں چوہدری سلطان احمد کونسلر ، چوہدری محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل ، حافظ عبید کونسلر ، نذیر احمد ٹھیکیدار کونسلر، چوہدری طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر ، محمد انجم ضلعی نائب صدر پنجاب ٹیچر زیونین چوہدری محمداسلم ٹیچر، منور حسین آرگنائزر سیٹھ لیاقت علی ، رانامحمد جمیل رانا شاہدالرحمن ڈائریکٹر الرباز انٹرنیشنل حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت چوہدری عرفان خان ، رانامحمد شفیق ، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر ،نے میونسپل کمیٹی پیرمحل میں پرچم کشائی کی

پیرمحل ( نامہ نگار ) مملکتِ خداداد” پاکستان” بر صغیر کے کروڑوںمسلمانوں کی مخلصانہ جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی جانوں کے نذرانے کے طفیل حاصل کیا گیا۔ اس لئے اس کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرنا ہمارا دینی اور ملّی فریضہ ہے ہمارے لئے سرمایہ افتخارہے کہ ہم نے ایک پرامن جمہوری تحریک کے نتیجے میںآزاد ی حاصل کی اس کے لئے قائداعظم محمد علی جناحاور تحریک پاکستان کے کارکنوں کی مسلسل جدوجہد لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار رانامحمد شفیق امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 89نے پیرمحل مندر بلاک میں منعقدہ پروقار جشن آزادی تقریب میں شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا بانی ٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب صرف اس وقت شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب ارضِ وطن میں صحیح معنوں میں عوامی جمہوریت رائج ہوگی پاکستان کی بقا ء کو آج بھی اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ہمیں باہمی اتفاق و ملی جذبے کے تحت مملکت کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمت و استقامت کا مظاہرہ کرنا ہوگا پاکستان کو اس وقت دہشت گردی،شدت پسندی،معاشی مسائل ،امن و امان ،کرپشن کے عفریت ،مہنگائی ، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی غلامی کا سامنا ہے جس سے ہم آزادی پاکر ہی قیام پاکستان کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور خود بھی آزاد محسوس کرسکیں گے۔آزادی کی جنگ آج بھی کراچی تاخیبر شدت پسندوں اور لسانی دہشت گردوں سے لڑی جاری ہے۔جب تک ملک دشمن عناصر کی مکمل سر کوبی کرکے مملکت کو ترقی کے راستے پر نہیں ڈالا جاسکا انہوں نے کہا کہ آزادی کے دن ہم سب کو اس عہد کا اعادہ کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کو ایک جمہوری ،پرامن،خوشحال ،طاقتور،بنانے اور قائداعظم محمد علی جناح کی سوچ، علامہ اقبال اور سرسید احمد خان کے دیئے ہوئے عوامی فلسفہ کے مطابق بنانے میں اپنا اپنا کردار کریں گے