ہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو کلرکوں کو اپ گریڈ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

فیصل آباد :ہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو پنجاب کے ساڑھے تین لاکھ کلرکوں کو اپ گریڈ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ایپکا کی درخواست پر کلریکل پوسٹوں کو گریڈ 7 سے 11، گریڈ 9 سے 14 اور گریڈ 14 کو سولہ میں پرموشن دے دی ہے۔

ہم وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج جمعرات 7 جنوری کو ٹی ایم اے کمپلیکس فیصل آباد آفس سے ڈی سی او آفس تک ”وزیراعلیٰ زندہ باد” ریلی نکالیں گے۔ ریلی کی قیادت ایپکا کے مرکزی عہدے داران سید اختر علی شاہین’ زاہد حسین ملک’ میاں محمد اظہر’ رب نواز وٹو’ الیاس شاکر ودیگر کرینگے۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے جرات مندانہ اقدام کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز مرکزی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر ایپکا فیصل آباد سید اختر علی شاہین نے کی۔ اظہار تشکر ریلی کی قرار داد جنرل سیکرٹری ٹی ایم ایز یونین زاہد حسین ملک نے پیش کی جسے بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔

ریلی آج دن 11 بجے ٹی ایم ایز سے محکمہ انہار کے دفاتر جائیگی اور وہاں سے ڈی سی او آفس جائیگی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب’ خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کو مرکزی قائدین خراج تحسین پیش کرینگے۔ جبکہ سیکرٹریز اینڈ سٹاف یونین فیصل آباد کی طرف سے فاروق بٹ’ محمد خان کلو’ سید مخدوم شاہ اور طارق محمود خان زندہ باد ریلی میں عملہ یونین کونسلز کے جلوس کی قیادت کرینگے۔