وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈینگی کے مرض کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات کی ہدایت

Dengue Patients

Dengue Patients

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈینگی کے مرض کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں بالخصوص راولپنڈی پر خصوصی توجہ دی جائے۔تمام متعلقہ ادارے، محکمے اور انتظامیہ ڈینگی کے مرض کی روک تھام کیلئے فعال طریقے سے فرائض سرانجام دیں اور ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو راولپنڈی جا کر خود صورتحال کا جائزہ لینے اور فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔