وزیر اعلی سندھ جشن آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے تعاون سے پیپلز اسپورٹس کمپلیکس پر جاری “وزیر اعلیٰ سندھ جشن آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔لا ل بخش میموریل ،صابر اسپورٹس ،ینگ ہلال اور غریب شاہ یونین نے اپنی حریفوں کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

کوارٹر فائنل معرکہ کے لئے کھیلے گئے پہلے میچ میںلعل بخش میموریل فٹ بال کلب نے مد مقابل صادر بر یونین کلب کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔دوسرے میچ میں صابر اسپورٹس فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف لیاری برادرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 2-1سے مات دیدی ۔دوران کھیل پہلے ہاف کے 15ویں منٹ میں لیاری برادرز کے فاروق نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن یہ برتری کھیل کے آخری لمحات صابر اسپورٹس کے سعید نے گول اسکور کرکے خاک میں ملادی جو کہ کھیل کے اختتام تک جاری رہا ۔تیسرے میچ میں ینگ ہلال فٹ بال کلب نے موسیٰ لاشاری میموریل فٹ بال کلب کوپنالٹی ککس پر 3-2سے ڈھیر کردیا دوران کھیل دونوں ٹیموں نے 3-3گول اسکور کئے ینگ ہلال کی جانب سے رفیق نے 2اور عاطف نے 1جبکہ موسیٰ لاشاری میموریل فٹ بال کلب کی جانب سے شاکر لاشاری نے 3گول اسکور کرکے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

کوارٹر فائنل معرکہ کے کھیلے گئے چورتھے اور آخری میچ میں غریب شاہ یونین فٹ بال کلب نے نواب الیون فٹ بال کلب کو 2-0سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں انٹری ڈال دی دوران کھیل غیرب شاہ یونین کی جانب سے عبدالرزاق نے دنوں گول اسکور کئے ۔پیپلز اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے اس میگا فٹ بال ایونٹ میں کراچی خصوصاً لیاری کے عوام کا ذبر دست جوش وخروش پایا جاتا ہے ٹورنامنٹ کے کوارڈینٹر حاجی غلام محمد خان نے ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن اور ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے افیشل اور کھلاڑیوں کو نظم و ضبط کے ساتھ شرکت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر