وزیراعلیٰ سندھ نے جیکب آباد ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لے لیا

Syed Qaim Ali Shah

Syed Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق وزیر اعلی نے جیکب آباد ریلوے ٹریک دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جیکب آباد ریلوے ٹریک پر دھماکا قابل مذمت ہے، مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی نے کمشنر،ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج اور ریسکیو کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ریلوے ٹریک کو فوری بحال کر کے مسافروں کو اپنی منزل پر روانہ کرنے کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں۔