وزیراعلیٰ سندھ نے مین ہول کے ڈھکن لگوانے کی ہدایت کر دی

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میںگٹر کے ڈھکن لگوانے کیلئے سوشل میڈیا کی مہم کام کرگئی، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے فوری طورپرکھلےمین ہول کےڈھکن لگوانے کی ہدایت کردی

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی کو فون کیا اور اظہار برہمی کرتے ہو ئےکہا کہ کیا گٹر کے ڈھکنے لگوانا بھی وزیراعلیٰ کا کام ہے؟،آپ شہریوں کی پریشانی کا احساس کریں، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز فوری طور پر کھلے مین ہول کے ڈھکنے لگوائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے معائینہ ٹیم کو دو روز بعد دورہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔