وزیر اعلیٰ سندھ کی پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر بلٹ پروف جیکٹس فراہم کرنیکی ہدایت

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں پولیس پر ہونے والے حملے کے بارے میں بریفنگ دی۔

سہیل انور سیال نے وزیر اعلی کو آگا کیا کہ پولیس اہلکاروں کے پاس بلٹ پروف جیکٹس کی کمی ہے اور موبائلوں کی حالت بھی ٹھیک نہیں۔

وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کو ہنگامی بنیادوں پر بلٹ پروف جیکٹس فراہم کی جائیں اور انہیں بلٹ پروف جیکٹس پہننے کا پابند کیا جائے۔