وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر خاص ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر لنواری شریف کی درگاہ کے مریدوں کا وزیراعلیٰ سندھ کے مذہبی معاملوں کے مشیر خاص ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس، احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں میر طارق احمد ٹالپر، محمد اسلم ٹالپر، نور محمد ٹالپر، محمد نواز ٹالپر، محمد عالم ٹالپر، نذیر احمد ٹالپر، غلام حسین ٹالپر، مولابخش ٹالپر اور دیگر دیہاتیوں نے کہا کہ درگاھ لنواری شریف گذشتہ کئی برسوں سے تصادم کے باعث بند پڑی ہے۔

جس کا مقدمہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے اس کے باوجود کچھ دن قبل ایک مقامی اخبار میں خبر پڑھ کر ہمیں پتہ چلا کہ مشیر خاص ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے ہمارے مخالفین سے ملاقات کرکے درگاھ کھلوائی اور ان کو اجازت دی کے وہ اندر آئیں اور جائیں، رہنماؤں نے مزید کہا کہ اس درگا ھ کے حقیقی سجادہ نشین ہمارے محمد حسن عرف پیر حسن قادر ہیں جن کے ہم مرید ہیں جب کہ مخالفین کی جانب سے محمد صادق کوریجو کی گادی نشیں کا دعویٰ کیا گیاجس کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشیر خاص عبدالقیوم سومرو کی جانب سے دیئے گئے بیانات اور اٹھائے گئے اقدامات کے باعث ایک بار پھر سے دونوں گروپوں کے درمیاں تصادم ہوسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ مشیر خاص ان لوگوں سے ملیجن کی جھوٹی دعوؤں کو ماتحت عدالتیں رد کرچکی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مہربانی کرکے ہم حقیقی مریدوں کی دل آزادی بند کی جائے اور عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

Muridin  Protest Demonstration

Muridin Protest Demonstration