وزیر اعلی سندھ کی تین روزہ کوڑا کرکٹ خاتمہ کی الٹی میٹم مہم کی مدت ختم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کی تین روزہ کوڑا کرکٹ خاتمہ کی الٹی میٹم مہم کی مدت ختم ۔ضلع جنوبی کے ساتھ ملیر ٹائون ،بن قاسم تائون ،لیاقت آباد ،جمشید ٹائون ،لانڈھی ٹائون سے کوڑے کرکٹ کا مکمل خاتمہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 3روز میں ضلع جنوبی سے کوڑا کرکٹ کا مکمل خاتمے کا اعلان کیا تھا لیکن کراچی کے باقی 5اضلاع میں بھی کوڑا کرکٹ کا مکمل خاتمہ نہ ہوسکا وزیر بلدیات تین دن تک بلدیاتی اداروں کو بچانے کیلئے صفائی پیش کرتے رہے۔

جبکہ ملیر ٹائون ،بن قاسم ٹائون ،لیاقت آباد ٹائون ،جمشید ٹائون ،لیاری ، صدرٹائون اور لانڈھی ٹائون سے کوڑے کرکٹ نہ اُٹھا یا جاسکے جبکہ ڈپٹی کمشنروں اور اسٹنٹ کمشنروں کے باوجود وزیر اعلیٰ کے احکامات 2016ء میں دوسری بار بلدیاتی اداروں نے مسرد کردیئے۔

صفائی مہم کے نام پر پیٹرول ڈیزل کی مد میں اضافی آدائیگیاں بھی جاری ہیں۔