وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا ضلع تھر پارکر کے بعد بدین کا اچانک دورہ

Badin CM

Badin CM

بدین (عمران عباس) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا ضلع تھر پارکر کے بعد بدین کا اچانک دورا، شہر میں پیدل بھی چلے اور ہوٹل سے چائے بھی پی، شہر کی اسپتالوں کا دورا بھی کیا،وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ شہر کو درپیش مسائل کا جلد ہی حل نکالا جائے گا۔

سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاھ نے ضلع تھرپارکر کے شہروں مٹھی اور اسلام کوٹ کے بعد بدین کا اچانک دورہ کیا سید مراد علی شاہ شہر کے غریب آباد چوک پر پہنچ کر گاڑی سے اتر گئےاور پیدل گشت کرتے ہوئے شاہنواز چوک پہنچے جہاں انہوں نے پٹھان کی ہوٹل پر چائے بھی پی۔

اس موقع پہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گونر کی تبدیلی کا اختیار فیڈرل گورنمنٹ کو ہوتا ہے، میری یہ دعا ہے کہ گورنر جلد صحت یاب ہوکر اپنی اپنی فرائض انجام دیں، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جماعت، فرقے اور مذہب سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ہوں ان کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

ہمارہ مقصد دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، جبکہ ایم کیو ایم والے کچھ اپنی مرضی سے پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں تو کسی کو زبردستی پارٹی چھوڑ نے کو کہا جا رہا ہے ، کوئی تو معاملہ ہےجو ایسا ہورہا ہے ، عدالت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام پر میں کچھ نہیں کہوں گا، میں تو صرف اتنا کہوں گا کہ جو گنہگار ہو اس کو سزا ملے اور جو بے گناہ ہو اس کو جلد چھوڑا جائے۔

سندھ بھر میں لوڈ شیڈنگ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے 78 ارب روپے کا بل نکالا گیا تھا جس پر 51 ارب کا ایکسٹرا بل لگا ہوا تھا،جس کو ہم نے درست کروایا ہے جب کہ 27 ارب روپے کا بل ہم چھ ماہ میں ادا کریں گے۔

بدین شہر کی حالت خراب ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بدین شہر میں میں بنا اطلاع کے آیا ہوں پر مجھے کہیں بھی کچرا یا گندگی نظر نہیں آئی ہے اور میں مٹھی اسلام کوٹ ، میں بھی بنا اطلاع کے گیا تھا ،وزیر اعلی سندھ نے تھیلسمیا سینٹر اور سول اسپتال کا بھی دورا کیا جہاں پر درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے۔

وزیر اعلی کے ساتھ صحت کے صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو بھی ہمرا ہ تھے۔