الخدمت فاؤنڈیشن اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ٹرسٹ کے تعاون سے سرگودھا میں نئے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح

Inauguration of Child Protection Center in Sargodha

Inauguration of Child Protection Center in Sargodha

راولپنڈی : الخدمت فاؤنڈیشن ایجوکیشن پروگرام کے تحت سرگودھا میں نئے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح رانا عثمان ودود سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب نے کیا۔ اس موقع الخدمت مواخات پروگرام پنجاب کے ڈائریکٹر احمد خان ترین، الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے علی ارسلان، سٹریٹ چلڈرن، اساتذہ اوروالدین سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔رانا عثمان ودود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن ہمارے معاشرے کا حساس گوشہ ہیں اور اِن کی آبیاری ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت کام کرنے والے 18چائلڈ پروٹیکشن سینٹر ز میں 688کے قریب بچوں کوصحت، رسمی و غیر رسمی تعلیم کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں کے مواقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ قریباََ226سٹریٹ چلڈرن ان سنٹرزسے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر داخل ہوچکے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر بچوں میں ایجوکیشن کٹس اور لنچ باکسز تقسیم کئے گئے۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں قریباََ 13 لاکھ سٹریٹ چلڈرن ہیں جو حکومتی عدم توجہ اورمعاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سنگین مسئلے کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لارہی ہے جس کے تحت پنجاب میں 10، خیبر پختونخواہ میں 6 اور بلوچستان میں 2سنٹر قائم کئے جا چکے ہیں۔