تلہار کی خبریں 17/10/2015

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) بکیرا شریف تھانے کی حدود سے بچے کو اغواکرنے والے اپنے آپ کو حسین شاھ بتانے والے جوابدار کی نعش کی شناخت کرلی گئی ایدھی سینٹر ماتلی سے جوابدار کی والدہ زینب نے نعش کی شناخت لطف علی ولد حاجی الھڈنو زیندپور کے نام سے کرکے نعش وصول کی ان کا تعلق تحصیل گولاڑچی کے گائوں حاجی یوسف زیندپور سے ہے پولیس کے مطابق مذکورہ جوابدار اپنے نام تبدیل کرکے بچوں کو اپنی قید میں رکھتا تھا جس کیخلاف مختلف تھانوں پر مقدمات بھی درج ہیں اور جوابدار جیل بھی کاٹ چکا تھا ۔
…………………………
…………………………

تلہار (نمائندہ) محرم الحرام کے آغاز سے ہی حیسکو انتظامیہ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دگنا کردیا گذشتہ تین روز سے یومیہ 16سے 18گھنٹے بجلی کی بندش نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ دھان کی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد رائیس ملز کا کام بھی بری طرح متاثر ہوگیا ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کش بیروزگار ہونے لگے ہیںشدید گرمی اور پانی کی قلت کا سامنہ کرنے والی تلہار شہر کی عوام نے وزیر اعظم اور حیسکو چیف سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔