بچوں کی انوکھی شرارتوں سے سجی فلم مڈل اسکول کا ٹریلر جاری

Middle School

Middle School

لاس اینجلس (جیوڈیسک) اسکول جانا اکثر بچوں کو اچھا نہیں لگتا تاہم امریکا میں اسکول کے بچوں نے انوکھی شرارتوں سے اسکول کو دلچسپ بنا لیا۔

افسانوی ناول پر بنی فلم مڈل اسکول کی کہانی ایسے بچے کی ہے جو ڈرائنگ کا شوقین ہوتا ہے لیکن اسکول جانے سے گھبراتا ہے۔

اسکول پرنسپل کیخلاف بغاوت کرتے بچوں کی دلچسپ شرارتوں اور قہقہوں سے بھرپور فلم 7 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔