چین: ائیر شو میں چینی فضائیہ پائلٹس اور طیاروں کے شاندار کرتب

China Air Show

China Air Show

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبہ جیلن میں جاری ائیر شو میں چینی فضائیہ کے پائلٹس اور طیاروں نے شاندار کرتب دکھائے۔

چھ جے 10 جنگی طیاروں نے مختلف فارمیشن میں فضا میں کرتب دکھائے۔ پائلٹس اور جنگی طیاروں کی شاندار پرفامنس کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔

چینی فضائیہ کی دی بے ایروبیٹک ٹیم غیر ملکی مہمانوں کے استقبال میں اپنی مثال آپ ہے۔ چیزنگ ڈریم ان بلیو سکائی کے نام سے جاری اس ائیر شو میں ایک لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔