چین:فضائی عملے سے بدتمیزی کرنیوالوں کے خلاف قانون منظور

China Air

China Air

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایئرپورٹس اسٹاف اورفضائی عملے کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے مسافروں سے نمٹنے کیلئے نیا قانون متعارف کروادیا گیا۔

چین کی ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے منظور کردہ قانون کے مطابق ایئرپورٹ عملے کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے والی مسافروں کو بلیک لسٹ کردیا جائیگا، فضائی مسافروں پر ایئرپورٹ کی حدود اوردوران پرواز عملے کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے پر نئے قانون کا اطلاق سوموار سے شروع ہوجائیگا۔

ایسے مسافروں کی تفصیلات چین کی تمام فضائی کمپنیوںکوفراہم کی جائیگی اور یہ معلومات دو سال تک محفوظ رکھی جائے گی،مسافروں کو بلیک لسٹ کئے جانے کے اثرات کی تفصیلات ابھی شائع نہیں کی گئی ۔