چین کے شہر تیانجن میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک

China Blast

China Blast

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شہر تیانجن میں پیٹرول اسٹوریج میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

تیانجن میں پیٹرول اسٹوریج کی جگہ پرزور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔ چینی میڈیا کےمطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔