چین کی تاریخ میں پہلی بار دہشت گردی سے نمٹنے کا متنازعہ قانون منظور

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے عوامی نمائندوں کی کل چین مستقل کمیٹی نے چین کی تاریخ میں پہلی بار دہشت گردی سے نمٹنے کا متنازعہ قانون منظور کر لیا ہے۔

مذکورہ کمیٹی کے سماجی تحفظ اور دہشت گردی سے لڑائی کے معاملات کے شعبے کے سربراہ آن وی سین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس قانون میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے قانون کا استعمال کرنے والوں اور شہریوں کے قانونی حقوق کے درمیان توازن رکھا گیا ہے۔