چین : آتش بازی کے پلانٹ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 48 زخمی

Injured Man

Injured Man

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں آتش بازی کے پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 48 زخمی ہو گئے ۔دھماکے کے بعد 3 افراد لاپتا بھی ہو گئے۔

یہ دھماکا چین کے صوبے جیانگشی کے ایک آتش گیر مواد کے پلانٹ میں ہوا، جس کے بعد پلانٹ میں موجود پٹاخے پھٹنے سے علاقہ دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے پلانٹ کے اندر پھنسے 21 افراد کو نکال کر اسپتال پہنچایااور نزدیکی علاقے میں موجود ایک ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، دھماکےسے چند گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔