چین: آتشبازی کے گودام میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

China  Fireworks Warehouse Explosion

China Fireworks Warehouse Explosion

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے حینان میں آتشبازی کے گودام میں دھماکے سے تین افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ غیر قانونی طور پر آتشبازی کے سامان بنانے کا ایک گودام تھا ، دھماکے کے سبب چار کمروں پر مشتمل گودام مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

جبکہ حادثے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔