چین میں شدید بارشیں‘ پہاڑی تودے گرنے سمیت دیگر حادثات میں 61 افراد ہلاک

China Floods

China Floods

گائی یانگ (جیوڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبے گاﺅژو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 23افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ جبکہ کوئلے کی کانیں بیٹھ جانے کے باعث بھی 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گاﺅژو میں شدید بارشوں اورطوفان کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 23افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیاں کررہی ہے۔دریں اثناءجنوبی چین کے علاقے میں موسلادھار بارشیوں کے نیتجے میں14افراد ہلاک اور8لاپتہ ہوگئے ہیں،شدید بارشوں کے سلسلے میں گذشتہ روز کے اعدادوشمار کے مطابق9000مکان تباہ ہوئے،7لاکھ10ہزار ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا،اقتصادی نقصان کا اندازہ1.37ارب ڈالر لگایاگیاہے۔محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کی ہے کہ آئندہ دس دنوں کے دوران جنوبی علاقوں میں زبردست طوفان کا خدشہ ہے۔

دریں اثناءشمالی چین کے علاقے منگولیا میں چونے کی ایک کان میں دھماکے کے باعث چھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،جبکہ جنوب مشرقی صوبے گاﺅژو میں بھی گذشتہ روز کوئلے کی ایک کان بیٹھ گئی جس کے نیچے دب کر چھ افراد ہلاک ہوگئے،یہ واقعہ ہانک کاﺅ کان میں پیش آیا،تیسرا واقعہ شمالی چین کے صوبے شان ژی میں پیش آیا جہاں کوئلے کی کان میں دب کر12افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔