چین میں چاقو حملے سے 7 بچے ہلاک، حملہ آور گرفتار

Attacker Arrested

Attacker Arrested

بیجنگ (جیوڈیسک) شمالی چین میں ایک چاقو بردار شخص نے اسکول کے بچوں پر حملہ کر کے 7 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چین کے شمالی صوبے شانزی میں دوپہر کے وقت پیش آیا جہاں چاقو سے مسلح ایک شخص نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے بچوں پر حملہ کردیا۔ چاقو بردار شخص نے بچوں پر چاقو کے پے درپے وار کیے جس کے نتیجے میں 7 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 19 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں تاہم حکام نے واقعے کے حوالے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

چین میں اسکول کے بچوں پر حملے ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں تاہم تازہ واقعہ حالیہ برسوں میں بچوں پر ہونے والا سب سے خونریز حملہ ہے۔گزشتہ سال جنوری میں ایک شخص نے چھری کے وار کرکے اسکول کے 11 بچوں کو زخمی کردیا تھا جب کہ فروری 2016ء میں بھی اسی طرح کہ ایک حملے میں 10 بچے زخمی ہو گئے تھے۔