چین نے لیڈی گاگا پر پابندی لگا دی

Lady Gaga

Lady Gaga

لاس اینجلس (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کی دلائی لاما سے ملاقات کے بعد انھیں ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست میں شامل کرکے ان پر ’پابندی‘ عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ دلائی لاما سے ملاقات کرنے والے کئی مغربی فنکاروں کی چین میں سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ 30 سالہ گلوکارہ نے تبت کے روحانی لیڈر دلائی لاما سے انڈیانا پولز میں ہونے والی کانفرنس سے قبل ملاقات کی تھی۔

اپنی اس ملاقات کی ویڈیو کو لیڈی گاگا نے فیس بُک پر بھی شیئر کیا ہے۔ لیڈی گاگا نے اس ملاقات میں دلائی لاما سے روحانی تربیت کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ لیڈی گاگا اب چین میں پرفارم کر سکیں گی یا نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر چینی صارفین نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لیڈی گاگا بے وقوف ہیں، وہ شاید تبت اور چین کے درمیان حساسیت کے بارے میں نہیں جانتیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ لیڈٰی گاگا نے اپنے چینی مداحوں کا خیال نہیں کیا۔ تاہم ایک نے لکھا کہ ہمیں لیڈی گاگا کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے، وہ جس سے چاہیں ملیں۔