چین اپنی سرزمین کا کوئی حصہ کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔ زی جن پنگ

Xi Jinping

Xi Jinping

چین (جیوڈیسک) چین کے کئی ملکوں کے ساتھ سرحدوں سے متعلق تنازعات چل رہے ہیں، خاص طور پر جنوبی بحیرہ چین کے پورے علاقے کے حوالے سے، جہاں چین کئی منصوعی جزیرے بنا رہا ہے۔

چینی صدر زی جن پنگ نے حکمران کمیونسٹ پارٹی کے فوجی ونگ کی تشکیل کے90 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ان کا ملک اپنی سرزمین کو کوئی بھی حصہ کبھی بھی بیرونی فورسز کے حوالے نہیں کرے گا۔

منگل کے روز بیجنگ میں گریٹ ہال آف پیپل میں کمیونسٹ پارٹی کے عہدے داروں اور پیپل لبیرشن آرمی کے اعلیٰ افسروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر زی نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کے لوگوں، ادار ے یا سیاسی جماعت کو چینی سرحد کے کسی بھی حصے کو کسی بھی وقت، کسی بھی قسم سے ملک سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی کو یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ ہم وہ کڑوا گھونٹ پی لیں گے جو ہمارے اقتدار اعلیٰ، سیکیورٹی یا ترقیاتی مفادات کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

چین کے کئی ملکوں کے ساتھ سرحدوں سے متعلق تنازعات چل رہے ہیں، خاص طور پرجنوبی بحیرہ چین کے پورے علاقے کے حوالے سے، جہاں چین کئی منصوعی جزیرے بنا رہا ہے اور ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں دوسرے دعوے داروں کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں فوجی اڈوں میں تبدیل کر رہا ہے۔

چین کی پیپل لبریشن آرمی کو صدر زی کی قیادت میں جدید بننے کے مراحل سے گذر رہی ہےجو اسے امریکہ کے ہم پلہ بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور طیارہ بردار جہازوں سے لیس کر رہے ہیں۔