چین میں بسنے والے تمام لوگ مذہب سے کنارہ کشی اختیار کر لیں: چینی صدر

Xi Jinping

Xi Jinping

بیجنگ (جیوڈیسک) ملک کے جنوب مغربی حصے میں بسنے والے مسلمانوں پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کرنے کے بعد بالآخر چینی صدر نے صاف الفاظ میں یہ بھی کہہ دیا ہے کہ چین میں بسنے والے لوگ مذہب سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اور مسلمان کو یہ پیغام خاص طور پردیا گیا ہے، جبکہ سخت وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شی جن پنگ نے دوسری نیشنل ورک کانفرنس برائے مذہب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لوگ بیرونی مذہبی اثرات خصوصا شدت پسندوں کے اثرات سے خود کو محفوظ رکھیں اور اس کے خلاف شدید مزاحمت کریں اور خصوصاً صوبہ سنکیانگ میں رہنے والے مسلمان مذہب کی پیروی کو ترک کر کے چینی ریاست کی ’’مار کسی لادینیت‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔