چین نے فوجی قوت کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کر دیا

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) ایک سٹریٹیجی دستاویز کے مطابق چین اپنی سمندری حدود سے باہر بھی اپنی فوجی موجودگی کو نمایاں کرنے پر غور کر رہا ہے۔

چین کی بحریہ اپنی توجہ اب ساحل سے پرے پانیوں کے دفاع کی بجائے کھلے پانیوں کے تحفظ پر مرکوز کرے گی۔ سرکاری نیوز ایجنسی شن ہوا نے کہا ہے کہ سپراٹلی کے جذیروں پر پچاس پچاس میٹر کے دو اونچے روشنی کے مینار بنائے جائیں گے۔ سٹیٹ کونسل نے کہا ہے کہ وہ ’سکیورٹی کے بڑے خطرات‘ سے نمٹنے کے لیے سائبر فورس کی تشکیل کو تیز بنائے گی۔

چین پر الزام ہے کہ وہ جنوبی چین کے سمندر میں جارحانہ طریقے سے علاقائی تسلط کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے واشنگٹن میں تشویش پائی جاتی ہے۔اس دستاویز میں چار اہم چیزوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سمندر، فضا، جوہری فورس اور سائبر سپیس شامل ہیں۔