چین، پاکستان کی بڑھتی ڈرون پاور سے خوفزدہ بھارت کا اسرائیل سے ڈرون خریدنے کا فیصلہ

Drone

Drone

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے چین اور پاکستان کی بڑھی ڈرون پاور سے خوفزدہ ہوکر اسرائیل سے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب پاکستان کی جانب سے آرمڈ ڈرون کو ضرب عضب میں استعمال کیا گیا جس سے تین ہائی پروفائل دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں اسرائیل سے ڈرون طیاروں کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارت پہلے ہی اسرائیل ساختہ یو اے وی کی خدمات حاصل کرچکا ہے جس کو کشمیر اور چین کے متنازع سرحد پر نگرانی کیلئے متعین کیا گیا ہے۔

رواں ماہ بھارتی حکومت نے اسرائیل سے دس ہیرون ٹی پی ڈرون خریدنے کی منظوری دی ہے جس میں جدید ہتھیاروں کو نصب کرتے ہوئے جنگ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے اس معاہدے پر 400 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔