چین کا پاکستان میں سرمایہ کاری بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا ہے: عابد قریشی

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ تمام سیاستدانوں کا متحد ہونا اور چین کا پاکستان میں سرمایہ کاری بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا ہے اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام سیاست دان متحد ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کی راہ میں مداخلت کرنے والوں کوئی بھی ہو انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں مودی سرکارکے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ 1971 کوپاکستان کے دو حصے کروانے اور بنگلا دیش میںہونیوالی قتل وغارت اوربلوچستان میںحالیہ وارداتوںمیں بھارت کا مکمل ہاتھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتیں ہیں اور بھارت کبھی بھی کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتا اور اب بھارت کا کشمیر پر زیادہ دیر قبضہ نہیں رہے گا۔

اقوام متحدہ پاکستان، کشمیر، نیپال، بنگلا دیش،برما،میانمار،سری لنکا اورافغانستان میں بھارتی مداخلت پر اور بھارت میں اقلیتی برادری مسلم، سکھ، کریسچن،چھوت ہندوں اور دیگرمذہب، قومیت پربھارتی سرکار کی طرف سے نسل کشی پر بھارت پرپابندی لگا کر اقوام متحدہ کا غیر جانب ہونے کا دنیا کو ثبوت دے اور افغانستان میں پاکستان سمیت ہمسایا ملکوں میں دہشتگردی کا سبب بننے والے بھارت کے غیر ضروری سفارت خانے بند کروائے اور ہماری امن پسندپالیسی کو کمزوری نہ سمجھے اور دنیا عالمی امن کیلئے پاکستان کی جانی ومالی قربانیوں قدر کرے۔