چین میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

Chemical Plant Fire

Chemical Plant Fire

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی ، ایک سو تیس فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

چین کے صوبہ شینڈونگ میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ ہائیڈروکاربن سے بھرے بارہ ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے دیکھتے ہی آگ نے پورے پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے بلند ہوتے شعلے کئی میٹر دورسے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک سو تیس فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔