چین: صدر جن پنگ دوبارہ سے ملک کے صدر منتخب

Xi Jinping

Xi Jinping

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے صدر ژی جن پنگ کو ایک بار پھر پانچ سال کے لیے پارٹی کا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔

آج کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس کے اختتام پر پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ارکان نے جماعت کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے کی سات رکنی قائمہ کمیٹی کے ارکان کو منتخب کیا۔

64 سالہ صدر ژی جن پنگ اگلے پانچ سال کے لیے پارٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب کرلیے گئے جس کا مطلب ہے کہ وہ مزید پانچ سال چین کے صدر رہیں گے۔

چین کے وزیرِا عظم 62 سالہ لی کی چیانگ بھی سات رکنی قائمہ کمیٹی کے دوبارہ رکن منتخب ہوگئے ہیں جب کہ دیگر پانچوں ارکان پہلی بار کمیٹی کے رکن بنے ہیں جن میں صدر ژی پنگ کے دو قریبی مشیر اور نظریاتی شخصیت کی شہرت رکھنے والے پارٹی کے ایک رہنما بھی شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کسی نسبتاً نوجوان رہنما کی عدم موجودگی کے باعث بظاہر لگتا ہے کہ صدر شی جن پنگ 2022ء کے بعد بھی اقتدار میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی عموماً اپنے سیکریٹری جنرل کو پانچ سال کی پہلی مدت کے بعد پانچ سال کی دوسری مدت کے لیے بھی منتخب کر لیتی ہے۔