چین : صوبہ ہنان میں آتش بازی بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک

Bomb Blast

Bomb Blast

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبہ ہنان میں آتش بازی بنانے والی فیکٹری میں دھماکے میں دس افراد ہلاک اور سات شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ژی ہو سی گاؤں میں واقع فیکٹری میں دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کے قریب ہوا۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔