چین: موسلا دھار بارش کے بعد 1200 سال پرانا قبرستان دریافت

China Cemetery Discovered

China Cemetery Discovered

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمال میں شدی بارش کے سبب شہر ہوان ہوا کی مٹی بہہ گئی اور 1200 سال پرانا قبرستان ظاہر ہو گیا۔

چینی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ مقامی ماہرین آثار قدیمہ نے اس جگہ کے بارے میں تحقیق شروع کردی ہے جسے سب سے پہلے شہر کے ایک باسی نے دیکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق علاقے میں خاص طور پر مردہ لوگوں کیلئے دو بڑے کمرے ملے ہیں جن کے نزدیک لحدیں ہیں جن میں ٹوٹے ہوئے مٹی کے کوزے ہیں اور شراب کا ماٹ دھرا ہے۔