چین میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ

Flood

Flood

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے وسطی صوبے ہونان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

حکام کے مطابق علاقے میں 270 سے زائد مکانات زمین بوس ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے۔

متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔