چین: ریت کے طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

Sand Storms

Sand Storms

کاشغر (جیوڈیسک) ریت کے شدید طوفان نے چینی شہر کاشغر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے۔

کاشغر میں ریت کے طوفان کی وجہ سے ٹریفک کا نظام منجمد ہو گیا جبکہ سو میٹر اونچی لہروں سے لوگوں اور عمارات پر ریت کے ذرات گرتے رہے۔

ریت کی طوفان کی وجہ سے حد نظر بھی کم ہو گئی ۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کا الرٹ پہلے سے جاری کیا تھا۔