چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کان کن ہلاک

China Landslide

China Landslide

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 2 کان کن ہلاک اور 13 پھنس گئے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی علاقے ہی گینگ میں واقع کوئلے کی کان میں ایک سرنگ کی مرمت کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا۔

سترہ کان کن کان میں پھنس گئے جن میں سے دو نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ دو کان کن کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہیں جبکہ 13مزدور اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔