چین جنوبی چینی سمندروں کے تنازعہ پر صبروتحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے

China

China

لندن (جیوڈیسک) چین جنوبی چینی سمندروں کے علاقوں میں امن و سلامتی کیلئے پرعزم ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ اس تنازعہ کوپرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے گا۔

چین نے اس تنازع پربڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم نے ہمیشہ تنازعات کو تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں حل کرنے کی کوشش کی ہے، یہ بات برطانیہ میں تعینات چین کے سفیر لیوژیائومنگ نے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈز لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین نے ہی یہ جزائر سب سے پہلے دریافت کئے تھے ،چین نے ثالثی کو مستردکرکے اپنے قانونی حق کا استعمال کیا ہے، جس کا اختیار اسے عالمی قانون دیتا ہے۔خلاف ورزی نہیں ہے۔