چین، سوڈان میں سٹرٹیجک پارٹنرشپ قائم کرنے، خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کے 2 معاہدے

China and Sudan

China and Sudan

بیجنگ (جیوڈیسک) سوڈانی صدر عمرالبشیر فوجی پریڈ میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے۔ انہوں نے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔ پنگ نے کہا چین اور سوڈان دو بھائیوں کی طرح ہیں جو اچھے دوست اور شراکت دار بھی ہیں۔

بشیر نے کہا سیاسی، اقتصادی، کلچر اور دیگر شعبوں میں تعاون کے اچھے نتائج نکلے۔

دونوں رہنماؤں نے 2 معاہدوں پر دستخط کئے۔ خلائی ٹیکنالوجی اور سٹرٹیجک پارٹنرشپ قائم کرنے کے حوالے سے مشترکہ سٹیٹمنٹ ہے۔