چین میں موسم بہار میں برفباری، سیاحوں نے ہنان کا رخ کر لیا

Snow

Snow

چین (جیوڈیسک) چین کے صوبہ ہنان میں موسم بہار میں ہونے والی اچانک برفباری نے خوبصورت منظر بنا دیا۔

برف سے ڈھکے خوبصورت مناظر دیکھنے سیاحوں نے یہاں کا رخ کر لیا۔ ژینگ جیاجی شہر میں درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سے گر گیا، برف سے ڈھکے درختوں نے خوبصورت منظر بنا دیا۔

درجنوں سیاحوں نے قدرتی نظارہ دیکھنے کے لیے ہنان کا رخ کیا ہے۔ سڑکوں پر برف جمنے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی یہ صورتحال جمعہ تک رہے گی۔