چین : تیان تائی کے مساج پارلر میں آتشزدگی، 18 افراد جاں بحق

Fire

Fire

تیان تائی (جیوڈیسک) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر تیان تائی میں ایک مساج پارلر میں آتشزدگی کے واقعے میں 18 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق فٹ foot مساج پارلر میں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ آگ لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ پر رات گئے قابو پایا گیا۔

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے مطابق عمارت سے اٹھارہ لاشیں نکالی گئیں ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔