چین میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

China Rain

China Rain

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مختلف صوبوں میں طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائڈنگ اور دیگر حاادثات میں 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

چین کے جنوبی صوبوں میں طوفانی بارشوں نے سیلابی کیفیت پیدا کردی ہے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

چین کے صوبے جیانگشو، زریجیانگ، آنہوئی، جیانزشی، ہوبئی، ہونان، شنگھائی اور بیجنگ میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ ہوبئی میں ہوا جہاں 10 افراد ہلاک جب کہ 6لاکھ 6 ہزار افراد براہ راست متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ صوبہ ہونان میں 5 افراد ہلاک جب کہ 5 لاکھ 27 ہزار افراد متاثر ہوئے اس کے علاوہ گوئیزہو میں 2 جب کہ انہوئی میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔