چین اور امریکہ سائبر سیکیورٹی کے میکنزم پر متفق ہو گئے

China and USA

China and USA

امریکہ (جیوڈیسک) چینی صدر کے خصوصی نمائندے مینگ جیان زو نے امریکہ کا چار روزہ دورہ کیا اور دو طرفہ معاملات پر امریکہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔م

وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات میں دونوں ممالک نے نئے سائبر میکنزم پر اتفا ق کیا ،نئے میکنزم کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے سائبر معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے پابند ہو نگے ،خلاف ورزی کی صورت میں متاثرہ فریق کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

امریکہ اور چین کے درمیان سائبر معاملات پر گزشتہ کئی برسوں سے کشیدگی چلی آ رہی ہے ، دونوں ممالک ایک دوسرے پر ٹیکنالوجی اور ڈیٹا چوری کے الزامات لگاتے رہے ہیں ،مینگ جیان زو نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ دنیا کے دو ترقی یافتہ ترین ممالک ہیں. اس لیے سائبر سیکیورٹی پر اتفاق رائے ضروری ہے ، اس سلسلے میں معاہدہ جلد متوقع ہے۔