چین: سیکیورٹی فورسز کا صوبے سنکیانگ میں آپریشن، 28 حملہ آور ہلاک

Chinese Police

Chinese Police

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں سیکیورٹی فورسز نے صوبے سنکیانگ میں آپریشن کر کے اٹھائیس حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد نے سنکیانگ میں کوئلے کی ایک کان پر حملہ کیا تھا۔ آپریشن کے دوران ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

حملہ آوروں نے اٹھارہ ستمبر کو اسکو کے علاقے میں قائم سوگن نام کی کوئلے کی کان پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔