چینی الیکٹرونکس کمپنی نے فٹبال کلب انٹر میلان کو خرید لیا

Inter Milan

Inter Milan

بیجنگ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کے حکام نے انٹر میلان کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔

یہ کمپنی چین میں گھریلو سطح پر الیکٹرونکس کی اشیا فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ یہ کمپنی پہلے ہی چین کی ایک فٹبال کلب ”جیانگ سو سننگ“ کی مالک ہے۔ اپنی نیلی اور کالی شرٹس سے معروف انٹر میلان کی ٹیم 2010ء میں تیسری بار یورپین چیمپئن بنی تھی لیکن 2015/ 16 اس کیلئے کافی مایوس کن رہا۔

اس سال وہ اٹالین لیگ میں چوتھی پوزیشن پر رہی اور اگلی چیمپئن لیگ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ اس کلب کی جانب سے سپین کے شہرہ آفاق کھلاڑی سواریز، ارجنٹائن کے زنیٹی اور پرتگال کے فیگو کھیلتے رہے ہیں۔