چینی لڑکا طیارے میں چھپ کر دبئی پہنچ گیا

Dubai Airlines

Dubai Airlines

دبئی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں چھپ دبئی پہنچنے والے لڑکے کی عمر 16 سال اور اس کا نام ڑو ہے۔

لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ سامان رکھنے والی جگہ میں بہت پرسکون تھا۔ اس نے اس تقریباً نو گھنٹوں کی پرواز کے دوران کچھ نہیں کھایا۔ ڑو نامی اس لڑکے کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ دبئی میں بھکاری بھی بہت پیسے کما لیتے ہیں۔

ایمیریٹس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دبئی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ یہ پولیس کا معاملہ ہے، اس لیے اس وقت ہم زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتے۔