چینی صدر آج سے سعودی عرب، ایران اور مصر کا دورہ کریں گے

Xi Jinping

Xi Jinping

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی صدر آج سے سعودی عرب، ایران اور مصر کا پانچ روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی صدر کا دورہ 23 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس دوران وہ مصر بھی جائیں گے۔

چینی صدر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کریں گے۔ چینی صدر شاہ سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا دورہ حالیہ سعودیہ اور ایران کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی کڑی ہے۔