چینی صدر کا دورہ روشن پاکستان کی بنیاد ہے: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورہ سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے۔ دھرنے والے لوگوں نے ملکی ترقی کو متاثر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کا کام چائنہ کی مدد سے جاری ہے اور اس سے تمام صوبوں کو یکساں فائدہ ہو گا۔ پاکستانی عوام کی صورت حال بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہیہ چلتا دیکھ کر عمران خان پنکچر کر دیتے ہیں۔ دھرنوں کی سیاست نے پاکستان کو بہت پیچھے دھکیلا ہے۔ این اے 125 کی جو شکل ٹربیونل نے پیش کی ہے اس کا قانونی طور پر مقابلہ کریں گے۔ انصاف کیلئے جنگ کرنی چاہئے۔