چینی صوبے فیوجیان میں طوفانی بارشوں سے 8 افراد ہلاک

Rain

Rain

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے فیوجیان میں طوفانی بارشوں سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد طوفان نے چینی صوبے فیوجان کا رخ کیا جہاں تیز بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کر لی ہے۔

بارشوں سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہونے کی وجہ سے شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔