چینی تھری ڈی پرنٹر کے کمال سے خوابوں کا تاج محل سالوں نہیں گھنٹوں میں تیار

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی ایک کپمنی نے ایسا تھری ڈی پرنٹر تیار کیا ہے جس کی مدد سے کم پیسوں میں صرف چند گھنٹوں میں گھر تیار کیا جاسکتا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ون سن نامی نجی کمپنی نے ایک منزل پر مشتمل 10 گھر تھری ڈی پرنٹروں کی مدد سے پرنٹ کرکے تعمیر کیے، کمپنی نے سیمنٹ اور دیگر تعمیری سامان اسپرے کرکے گھر کی دیواریں تعمیر کیں، سستے تعمیراتی سامان اور مزدوروں کے بغیر 24 گھنٹے میں تعمیر کیے گئے ان گھروں کی تعمیراتی قیمت فی گھر 5 ہزار ڈالر ہے۔

ون سن کپمنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صارف کے ذاتی طور پر ڈیزائن کردہ گھر بھی تعمیر کر سکتے ہیں، یہ گھر نہ صرف انتہائی تیز رفتاری سے تعمیر ہوں گے بلکہ ان کی قیمت بھی بہت کم ہوگی سستے جب کہ بہت جلد ہماری کمپنی بڑی عمارتیں بنانے کے قابل بھی ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں اب تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے زیور، فرنیچر اور اسلحہ کے ساتھ ساتھ موبائل فون بھی تیار کر رہی ہیں۔ تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے کسی بھی چیز کو بنانے کےلئے اس کا ڈیزائن اور دھات پرنٹر میں موجود ہونا لازمی ہے جس کی شناخت کرکے پرنٹر مختلف مراحل کے بعد اس کی واضح شکل تشکیل دیتا ہے۔