چنیوٹ میں ڈرون طیارہ گر کر تباہ

Drone

Drone

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات پبر والا روڑ پر رات کو ڈرون طیارہ کھیتوں میں گر گیا جس سے چند لمحوں میں آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہو گئے۔

دھماکے کی آواز اور شعلے دیکھ کر قریبی دیہات کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور ریسکیو حکام اور انتظامیہ کو اطلاع کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

آگ پر قابو پا کر ملبے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔