چنیوٹ : مکان کی چھت گر گئی، میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ محلہ گڑھا میں پیش آیا۔ چنیوٹ شہر اور گردونواح میں گزشتہ 5 دن سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے مکان کے دروازے پر پانی جمع ہوگیا تھا۔

گیٹ سے منسلک بیرونی دیوار خستہ حال ہونے کے باعث زمیں بوس ہوگئی جس کے بعد مکان کی چھت بھی گرگئی ۔ جس کے نتیجے میں مکان میں موجود میاں ، بیوی اور ان کی ایک بچی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔