چترال : برفانی تودے تلے دبے دو طلبا کی لاشیں 9 روز بعد نکال لی گئیں

Chitral Avalanches

Chitral Avalanches

چترال (جیوڈیسک) چترال میں برفانی تودے میں پھنسے مزید 2 طلباء کی لاشیں نکال لی گئیں۔ 19 مارچ کو سوسوم کے مقام پر سکول سے گھر آتے ہوئے 9 طلباء برفانی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے 2 طلباء کی لاشیں اسی روز ہی نکال لی گئیں تھیں جبکہ 2 طلباء کی لاشیں آج نکالی گئی ہیں۔

اس طرح ملبے تلے دبے 4 طلباء کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 5 طلباء تاحال دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

500 سے زائد افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جن میں چترال سکاؤٹس ، پولیس اور مقامی رضاکار شامل ہیں ۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔